Skip to main content

پاکستان میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے

پاکستان کے وزیر مملکت برائے صحت ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے

بدھ کی شب کوئٹہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس اے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت نے کہا کہ وہ تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے دو مریض ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک مریض کراچی اور دوسرا وفاقی علاقے میں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دونوں مریض گذشتہ 14 دنوں میں ایران کا سفر کر چکے ہیں۔ظفر مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حال ہی میں چین یا ایران کا سفر کر کے آیا ہے تو وہ کسی ڈاکٹر اور محکمۂ صحت کی ہیلپ لائن سے ضرور رجوع کرے۔
پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا ایک مریض جس کا تعلق سکردو سے ہے، اس کے نتائج مثبت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس مریض نے ایک ماہ پہلے ایران کا سفر کیا تھا۔ادھر بلوچستان کے وزیر تعلیم نے صوبے بھر میں سرکاری، نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کو 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
سیکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق میٹرک کے جاری امتحانات کو بھی ملتوی کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق میٹرک کے بقیہ پرچوں کے انعقاد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
اس سے قبل صوبہ سندھ کی وزارت صحت کے ترجمان میران یوسف نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مریض کی کیس ہسٹری سے معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے ایران کا سفر کیا تھا جہاں سے انھیں یہ وائرس منتقل ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے فضائی سفر کر کے پاکستان واپس پہنچے تھے۔
متاثرہ نوجوان اور ان کے خاندان کو آغا خان ہسپتال میں قرنطینہ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جن مسافروں نے بھی سفر کیا محکمہ صحت کے حکام ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے ہوائی اڈوں اور سرحدی راستوں پر سکریننگ کا عمل مزید سخت کر دیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

ماں اور ہمارا معاشرہ

  جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں اور ہمارا مذہب ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد دونوں کو الگ الگ کر دیا گیا ہے کس نے کہا عورت نے ہماری ماں نے ۔ اگر آپ غور کریں تو آپ کو بتا چلے گا کہ اللہ نے ساری پاور عورت کو دی ہے عورت نے اچھی تربیت کی تو مرد ولی، بری تربیت کی تو مرد  معاشرے کا ناسور۔ ولی اور شیطان 😈 کی بات نہیں کرتے۔ آپ سب لوگ ذرا اپنے اپنے گھروں کا جائزہ لیں  اور ایمانداری سے بتائیں کہ جو میں بول رہی ہوں وہ سچ ہے یہ نہیں۔ ہمارے مردوں کی بنیاد ہی  غلط رکھی جاتی ہے بیٹا آپ گھر کا کام مت کرو آپ مرد ہو۔ بیٹیاں اپنے کام خود کریں بیٹے کے کام ماں خود کرے گی یا بیٹی سے بولا جائے گا کہ بھائی کا یہ کام کرو وہ کام کر دو۔ انہیں یہ کیوں نہیں سکھاتی ماں کہ بیٹا کہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سارے کام خود کرتے تھے آپ سارے نہیں اپنے چھوٹے چھوٹے کام خود کر کیا کرو ۔ ماں اپنے بیٹوں کو یہ کیوں نہیں سکھاتی کہ بیٹا آپ مرد ہو عورت کی عزت کرو اسے عزت دو  ہر روپ میں ماں کو مت بھولنا، بہن کا خیال رکھو، بیوی جو اپنا سب کچھ چھوڑ کر آتی ہے اسے پیار ،عزت اور ٹ...

میزبان ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

میزبان ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں میزبان ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی پوری ٹیم صرف 123 رنز آؤٹ کر دی اور پھر یہ ہدف 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو کے 47 جبکہ خوشدل شاہ کے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ایک موقع پر لڑکھڑا جانے والی بیٹنگ سنبھل گئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم: ’یہ تو گراؤنڈ نہیں محل ہے‘ ’دن بدل گئے، سال بدل گیا، نہ بدلا تو قلندرز کا نصیب‘ پی ایس ایل پاکستان میں لیکن سٹیڈیم خالی کیوں دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پشاور زلمی کے سہیل تنویر نے چار، محمد الیاس اور محمد عرفان نے دو دو جبکہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے بولنگ کا آغاز کرنے والے محمد عرفان نے پہلی گیند پر ٹام بینٹن کا کیچ نکلوایا لیکن سلپ پر کھڑے جیمز ونس نے اسے ڈراپ کر دیا۔ تاہم اس اوور کی پ...

Understanding of your relationship

  Love star divination is dedicated to your favorite things love and star divination. Love star divination helps you in understanding of your relationship and advises you to enhance your relationship. Love star divination is predicated on twelve zodiac signs. Love star divination forecasts the link between 2 zodiac signs. one and all is radio-controlled by the positions of planets, stars, and sun at his or her birth time. Any amendment within the positions of stars, planet and sun keep poignant the life’s events. once 2 meet one another in a very relationship their constellation at the time of birth have effects on one another. Love between 2 people isn't an equivalent. The love star divination forecasts the sort of relationship between you and your partner can share your compatibility, and your means of thinking & taking life.  Love match prediction helps you and your partner in understanding that your match are going to be good or not. If there's no chance of match then ...