میزبان ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں میزبان ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی پوری ٹیم صرف 123 رنز آؤٹ کر دی اور پھر یہ ہدف 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو کے 47 جبکہ خوشدل شاہ کے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ایک موقع پر لڑکھڑا جانے والی بیٹنگ سنبھل گئی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم: ’یہ تو گراؤنڈ نہیں محل ہے‘
’دن بدل گئے، سال بدل گیا، نہ بدلا تو قلندرز کا نصیب‘
پی ایس ایل پاکستان میں لیکن سٹیڈیم خالی کیوں
دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پشاور زلمی کے سہیل تنویر نے چار، محمد الیاس اور محمد عرفان نے دو دو جبکہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے بولنگ کا آغاز کرنے والے محمد عرفان نے پہلی گیند پر ٹام بینٹن کا کیچ نکلوایا لیکن سلپ پر کھڑے جیمز ونس نے اسے ڈراپ کر دیا۔ تاہم اس اوور کی پانچویں گیند پر کور پر کھڑے شاہد آفریدی نے ٹام بینٹن کا عمدہ کیچ پکڑ لیا۔
جبکہ پشاور کی جانب سے پچھلے میچ میں عمدہ سنچری بنانے والے کامران اکمل سہیل تنویر کا شکار بنے انھوں نے آج صرف 15 رنز بنائے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور لائم لونگسٹون ایک ہی اوور میں الیاس کا نشانہ بنے۔
یہ اس ایڈیشن کا ملتان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ ہے جہاں پچھلے 12 برس سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو سکی۔
پشاور زلمی اورملتان سلطانز نے اپنی ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان شان مسعود کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ بالکل بھی حیران کن نہیں ہے کیونکہ اب تک کھیلے جانے والے تمام میچوں میں ٹاس جیتنے والے کپتانوں نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پہلے دونوں ٹیموں نے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے دونوں ٹیموں کو ایک میں شکست اور ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے۔
پشاور کی ٹیم میں ڈیرن سیمی (کپتان)، ٹام بینٹن، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، لائم لونگسٹون، لائم ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور محمد عامر خان شامل ہیں۔

Comments
Post a Comment