میزبان ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں میزبان ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی پوری ٹیم صرف 123 رنز آؤٹ کر دی اور پھر یہ ہدف 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو کے 47 جبکہ خوشدل شاہ کے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ایک موقع پر لڑکھڑا جانے والی بیٹنگ سنبھل گئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم: ’یہ تو گراؤنڈ نہیں محل ہے‘ ’دن بدل گئے، سال بدل گیا، نہ بدلا تو قلندرز کا نصیب‘ پی ایس ایل پاکستان میں لیکن سٹیڈیم خالی کیوں دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پشاور زلمی کے سہیل تنویر نے چار، محمد الیاس اور محمد عرفان نے دو دو جبکہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے بولنگ کا آغاز کرنے والے محمد عرفان نے پہلی گیند پر ٹام بینٹن کا کیچ نکلوایا لیکن سلپ پر کھڑے جیمز ونس نے اسے ڈراپ کر دیا۔ تاہم اس اوور کی پ...
Comments
Post a Comment