پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کو کینبرا میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے یہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بنائے
پاکستانی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے پاکستان کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ہیلی میتھیوز کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لی این کربی بھی ڈیانا کا ہی شکار بنیں اور ایسے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑا۔
جب ندا ڈار نے پاور پلے ختم ہوتے ہی ڈیئینڈرا ڈاٹن کو آؤٹ کیا تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 28 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکی تھیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے پاکستان کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہیلی میتھیوز کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لی این کربی بھی ڈیانا کا ہی شکار بنیں اور ایسے ویسٹ انڈیز وکو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑا
ایسے میں ویسٹ انڈیز کی کپتان سٹیفنی ٹیلر اور شرمین کیمبل نے 63 رنز کی شراکت بنا کر ویسٹ انڈیز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سنبھالا تو دیا لیکن انتہائی سست رن ریٹ پر۔
جیسے ہی یہ دونوں پویلین لوٹیں، ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو لوئر آرڈر بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور صرف 20 اوورز میں صرف 124 رنز ہی بن پائے۔ آخری اوورز میں ایمن انور نے بھی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
ایسے میں ویسٹ انڈیز کی کپتان سٹیفنی ٹیلر اور شرمین کیمبل نے 63 رنز کی شراکت بنا کر ویسٹ انڈیز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سنبھالا تو دیا لیکن انتہائی سست رن ریٹ پر
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ، ایمن انور اور ندا ڈار نے دو دو جبکہ انعم امین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیلر اور کیمبل 43 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ، ایمن انور اور ندا ڈار نے دو دو جبکہ انعم امین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور جویریا خان نے اپنی اچھی فارم برقرار رکھتے ہوئے چھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔
ان کا ساتھ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والی منیبہ علی کر رہی تھیں جنھوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 25 رنز بنائے اور ایسے پاکستان 58 رنز کی اوپننگ شراکت ملی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور جویریا خان نے اپنی اچھی فارم برقرار رکھتے ہوئے چھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے
جویریا کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کی بیٹنگ سست روی کا شکار ہوئی کیونکہ پاکستانی کپتان بسما معروف کو آتے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم چوتھے نمبر پر ان کا ساتھ دینے والی ندا ڈار نے ان پر سے دباؤ کم کیا اور آخر بسما بھی اپنے رنگ میں نظر آئیں۔
انھوں نے 37 گیندوں پر 38 رنز سکور کیے اور پاکستان نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے باآسانی حاصل کر لیا۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے سنہ 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ پاکستان اب تک کوئی بھی ورلڈ کپ نہیں جیت پایا۔
ان کا ساتھ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والی منیبہ علی کر رہی تھیں جنھوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 25 رنز بنائے اور ایسے پاکستان 58 رنز کی اوپننگ شراکت ملی
تاہم چھوتھے نمبر پر ان کا ساتھ دینے والی ندا ڈار نے ان پر سے دباؤ کم کیا اور آخر بسما بھی اپنے رنگ میں نظر آئیں
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں ویسٹ انڈیز کے علاوہ انگلینڈ، تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ موجود ہیں۔

Comments
Post a Comment